اردو

urdu

ETV Bharat / sports

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی۔20 اور ون ڈے سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان - نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی۔20 اور ون ڈے سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی۔20 سیریز اور ون ڈے سیر یز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا جس میں زخمی شیکھردھون کی جگہ پرتھوی شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی۔20 اور ون ڈے سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی۔20 اور ون ڈے سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

By

Published : Jan 21, 2020, 11:26 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 10:30 PM IST

اوپنر شکھر دھون کندھے کی چوٹ کی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی -20 اور تین میچوں کی ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور ان دونوں سیریز کے لئے بالترتیب سنجو سیمسن اور پرتھوی شا کو بھارتی ٹیموں میں جگہ دی گئی ہے۔

بھارتی اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹوئنٹی 20 سیریز 24 جنوری سے شروع ہوگی۔ اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز پانچ فروری سے شروع ہوگی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی۔20 اور ون ڈے سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

اس دورے کے لیے وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم انڈیا پیر کے روز ہی آکلینڈ روانہ ہو گئی تھی۔ شکھر کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بنگلور میں آخری میچ کے دوران چوٹ لگ گئی تھی۔

شکھر بھارتی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر نہیں گئے ہوئےہیں۔ قومی سلیکٹروں نے منگل کو یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ٹی ۔20 سیریز میں شکھر کی جگہ سیمسن اور ون ڈے سیریز میں شکھر کی جگہ پرتھوی لیں گے۔

نوجوان اوپنر پرتھوی نے نیوزی لینڈ کے دورے میں نیوزی لینڈ الیون کے خلاف 50 اوور کے ون ڈے پریکٹس میچ میں صرف 100 گیندوں پر 150 رنوں کی زبردست اننگز کھیلی تھی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی۔20 اور ون ڈے سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

دلچسپ بات یہ ہے کہ پرتھوی رنجی ٹرافی میچ میں اپنا کندھا زخمی کر بیٹھے تھے اور کندھے کی چوٹ سےابھرنے کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے دورے پر بھارت اے ٹیم میں شامل ہوئے۔

بلے باز شکھر آسٹریلیا کے خلاف بنگلور میں آخری ون ڈے میچ کے دوران آرون فنچ کے شاٹ کو روکنے کی کوشش میں کندھے کے بل گر پڑے تھے۔ اس کے بعد وہ فوری طور پر میدان سے باہر چلے گئے اور بھارتی ٹیم کے ہدف کا تعاقب کرنے کے دوران بلے بازی کرنے نہیں اترے۔ انہیں دوبارہ میچ کے دوران ہی ایکسرے کے لئے اسپتال لے جایا گیا۔

میچ کے بعد شکھر ڈریسنگ روم میں کندھے پر پٹی باندھے دیکھا گیا تھا۔ اس میچ کو ہندستان نے جیت کر سریز 2-1 سے اپنے نام کر لی تھی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی۔20 اور ون ڈے سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کا اعلان

سنجو سیمسن اور پرتھوی شا بھارت اے ٹیم کے ساتھ اس وقت نیوزی لینڈ کے دورے پر ہیں جہاں بھارت اے اور نیوزی لینڈ الیون کے درمیان بدھ سے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے۔

سیمسن ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میں ڈیبو کر چکے ہیں۔ وہ اس ماہ کے شروع میں سری لنکا کے خلاف کھیلے تھے لیکن روہت کی واپسی کے بعد وہ نیوزی لینڈ کے دورے سے باہر ہو گئے ہیں۔شکھر کو گزشتہ سال ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی -20 سریز سے پہلے بھی پیر میں چوٹ لگ گئی تھی، اس وقت ٹیم میں سیمسن نے ان کی جگہ لی تھی۔

ٹی -20 ٹیم: وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما (نائب کپتان)، سنجو سیمسن، لوکیش راہل، شریئس ایر، منیش پانڈے، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، کلدیپ یادو، يجویندر چہل، واشنگٹن سندر، جسپريت بمراه، محمد سمیع، نوديپ سینی، رویندر جڈیجہ، شاردل ٹھاکر۔

ون ڈے ٹیم: وراٹ کوہلی (کپتان)، روہت شرما (نائب کپتان)، پرتھوی شا، لوکیش راہل، شریئس ایر، منیش پانڈے، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، شیوم دوبے، کلدیپ یادو، يجویندر چہل، رویندر جڈیجہ، جسپريت بمراه، محمد سمیع ، نوديپ سینی، شاردل ٹھاکر، کیدار جادھو۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 10:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details