اوپنروں سدھیش ویر (71) اور تلک ورما (59) کی نصف سنچریوں اور ان کے درمیان 135 رن کی شراکت کی بدولت بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف چار ممالک کے انڈر -19 ٹورنامنٹ میں منگل کو 50 اوور میں سات وکٹ پر 252 رن کا مضبوط اسکور بنا لیا۔
دونوں بھارتی اوپنروں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 26.2 اوور میں 135 رن کی ساجھےداری کی۔
سدھیش نے 87 گیندوں پر 71 رنز میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے جبکہ تلک ورما نے 77 گیندوں پر 59 رن میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
ششانک راوت نے 34 گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رن بنائے۔کپتان پريم گرگ 27 گیندوں میں 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت نے دو وکٹوں کے نقصان پر 178 رن کی خوشگوار صورتحال سے 30 رن کے وقفے پر چار وکٹ گنوائے اور اس کا اسکور چھ وکٹ پر 208 رن ہو گیا۔
شبھنگ ہیگڑے نے 30 گیندوں میں ایک چوکے اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل شکست 26 رنز بنا کر بھارت کو 252 تک پہنچایا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے بیکہم وہیلر گرينل نے 47 رن پر دو وکٹ، آدتیہ اشوک نے 48 رن پر دو وکٹ اور کپتان جیسی دشکوو نے 37 رن پر دو وکٹ لئے۔