اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز پرقبضے کی جنگ اتوار کو - بھارتی  ٹیم

بھارتی ٹیم وشاکھاپٹنم میں زبردست جیت سے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-1 کی برابری حاصل کر چکی ہے اور اتوار کو جب وہ مہمان ٹیم کے خلاف کٹک کے بارابتي اسٹیڈیم میں ہونے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میں اترے گی تو اسے سنڈے کے تعطل سے نجات حاصل کرنی ہوگی۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز پرقبضے کی جنگ اتوار کو
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز پرقبضے کی جنگ اتوار کو

By

Published : Dec 20, 2019, 7:52 PM IST

بھارت کے لیے اس سال اتوار (سنڈے) بہت خوشگوار نہیں رہا ہے اور اسے اس دن کھیلے گئے زیادہ تر میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس ون ڈے سیریز کا پہلا میچ چنئی میں اتوار کو ہی کھیلا گیا تھا جس میں بھارتی ٹیم کو آٹھ وکٹ کی شرمناک شکست ملی تھی۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز پرقبضے کی جنگ اتوار کو

سیریز کا فیصلہ کن میچ اتوار کو ہی ہونے جا رہا ہے اور سریز جیتنے کے لئے بھارتی ٹیم کو سنڈے کے تعطل کو پیچھے چھوڑ نا ہو گا۔

بھارتی نے اس سال 27 ون ڈے کھیلے ہیں جس میں سے اس نے تین ون ڈے میچ سنڈے کو گنوائے ہیں۔ بھارت کو اس سال 10 مارچ کو موہالی میں آسٹریلیا کے خلاف اتوار کو چار وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

بھارت کو اس کے بعد انگلینڈ میں ہوئے ورلڈ کپ کے دوران 30 جون کو انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں اتوار کو ہوئے مقابلے میں 31 رنز سے شکست کھانی پڑی تھی۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز پرقبضے کی جنگ اتوار کو

اس کے بعد بھارت کو 15 دسمبر کو چنئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اتوار کو ہوئے مقابلے میں آٹھ وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اگرچہ بھارت نے 18 دسمبر کو بدھ کے دن وشاکھاپٹنم میں اوپنروں روہت شرما اور لوکیش راہل کی سنچریوں اور کلدیپ یادو کی ہیٹ ٹرک سے شاندار جیت حاصل کر سیریز میں برابری کر لی ہے۔ ابھی سیریز کا فیصلہ کن میچ اتوار کو کٹک میں کھیلا جائے گا۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز پرقبضے کی جنگ اتوار کو

اس سال کے ٹی -20 میچوں کو دیکھا جائے تو بھارت نے 16 ٹی -20 مقابلے کھیلے ہیں جن میں سے اس نے پانچ میچ اتوار کو گنوائے ہیں۔ بھارت کو 8 فروری کو نیوزی لینڈ سے ہیملٹن میں اتوار کو ہوئے مقابلے میں چار رن سے شکست ملی تھی۔ اس کے بعد بھارت 24 فروری کو اتوار کے ہی دن آسٹریلیا سے وشاکھاپٹنم میں تین وکٹ سے ہار گیا۔

بھارت کو جنوبی افریقہ کے خلاف گھریلو سیریز میں 22 ستمبر کو اتوار کو ہوئے مقابلے میں بنگلور میں نو وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بنگلہ دیش کے خلاف گھریلو سیریز میں تین نومبر کو دہلی میں اتوار کو ہوئے مقابلے میں ٹیم انڈیا کو سات وکٹ سے شکست ملی۔ ویسٹ انڈیز نے آٹھ دسمبر اتوار کو تھرو اننت پورم میں ٹیم انڈیا کو آٹھ وکٹ سے شکست دی۔

ٹی -20 میں بھارت کو اس سال سات میچوں میں شکست ملی ہے جن میں سے پانچ میچوں میں شکست اتوار کو ہی آئی ہے۔ بھارت کو ویسٹ انڈیز سے ون ڈے سریز جیتنے کے لئے کٹک میں اتوار کو پورا زور لگانا ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details