اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز جیتنے کا چیلنج - ممبئی کے وانکھیڑے میدان

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ٹی۔20 انرنیشنل میچ کل ممبئی کے وانکھڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے پاس سیریز جیتنے کا بھرپور امکان ہے

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز جیتنے کا چیلنج
بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز جیتنے کا چیلنج

By

Published : Dec 10, 2019, 8:49 PM IST

فیلڈنگ اور بیٹنگ شعبے کی اپنی کمزوریوں سے سبق لیتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم بدھ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ممبئی کے ممبئی کے وانکھیڑے میدان پر تیسرے اور آخری ٹوئنٹی 20 میچ میں کرو یا مرو کی صورت حال میں اترے گی جہاں دونوں ٹیموں کے لیے سریز داؤ پر ہوگی۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز جیتنے کا چیلنج

بھارت نے حیدرآباد میں پہلے ٹی -20 میچ میں چھ وکٹ سے جیت اپنے نام کر کے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری بنائی تھی لیکن دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے میزبان ٹیم کی خراب فیلڈنگ اور نچلے آرڈر کی خراب بلے بازی جیسی کوتاہیوں کا بخوبی فائدہ اٹھاتے ہوئے تھرو اننت پورم میں یہ میچ آٹھ وکٹ سے جیت کر سریز 1-1 سے برابر کر دی۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز جیتنے کا چیلنج

وراٹ کوہلی کی کپتانی والی ٹیم انڈیا کے لیے ابھی سریز جیتنے کیلئے ونڈيز کو ممبئی میں بدھ کو ہونے والے فیصلہ کن میچ میں ہر حال میں شکست سے دو چار کرنا ہوگا جبکہ دو بار ٹوئنٹی 20 عالمی چمپئن ویسٹ انڈیز ہر حال میں اس میچ کو جیت کر خود اس فارمیٹ کی سب سے بہترین ٹیم ہونے کو ثابت کرنا چاہے گی۔

بھارت جیسی مضبوط ٹیم کو اسی کے گھر میں ہرانا بھی اس کے لیے آسٹریلیا میں ہونے والے اگلے عالمی کپ سے پہلے حوصلہ بڑھانے والا ہوگا۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز جیتنے کا چیلنج

بھارتی ٹیم کی دوسرے ٹی -20 میچ میں کارکردگی سوالوں کے گھیرے میں رہی تھی اور خود کپتان وراٹ نے ٹیم کی فیلڈنگ خراب بتاتے ہوئے کہا تھا کہ مسلسل دو میچوں میں ان کے کھلاڑیوں نے جس طرح سے کیچ ڈراپ کئے ہیں وہ دیکھنا کافی مایوس کن ہے۔

بھارت نے ایک ہی اوور میں دو کیچ ڈراپ کئے تھے جس نے میچ کا رخ بدل دیا۔ وہیں نچلے آرڈر کے بلے بازوں کی کارکردگی بھی غیر اطمینان بخش رہی تھی۔

روس کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی اگرچہ اس فیصلے کے 21 دن کے دوران کھیلوں کی سب سے بڑی عدالت میں اپیل کر سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details