ہندوستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 12 مارچ کو دھرمشالہ اسٹیڈیم میں ہونے والے پہلے ون ڈے میچ کے لئے دونوں ٹیمیں منگل کو دھرمشالہ پہنچ گئیں۔
خاص چارٹر ہوائی جہاز کے گگل ہوائی اڈے پر پہنچتے ہی ٹیموں کا روایتی طریقے سے خیر مقدم کیا گیا۔ جس کے بعد ٹیموں کو خصوصی بسوں سے دھرمشالہ واقع ہوٹل دی پویلین پہنچایا گیا۔
تین میچوں کی سریز کا یہ پہلا مقابلہ ہوگا جو ڈے نائیٹ مقابلہ ہوگا اور دوسرا میچ لکھنؤ میں اور تیسرا میچ کولکتہ میں ہوگا۔ دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے بطور احتیاط دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملائیں گے ۔ میچ سے پہلے کل دونوں ٹیموں کے کھلاڑی مشق کریں گے۔
دونوں ٹیمیں پہلے ون ڈے کے لئے تیاریوں میں مصروف ہوگئیں۔ شام کے وقت بھارت اور جنوبی افریقی ٹیموں نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔