بھارتی کرکٹرشکھر دھون نے حیدرآباد کے خلاف آج سے شروع ہوئے رنجی ٹرافی مقابلے سے پہلے منگل کو تین الگ الگ سیشنوں میں بلے بازی کی مشق کی۔
'بلے بازی کرنا نہیں بھولا ہوں' خیال رہے کہ شکھر اور دائیں ہاتھ کے تیز گیندباز ایشانت شرما کی دہلی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔
شکھر نے کہا کہ جو فارمیٹ کھیل کر آگے بڑھا ہوں. اسے پھر سے کھیلنے میں اچھا ہی لگتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ نیا سال نزدیک ہے اور یہ میرے لئے نئی شروعات ہے۔
گبر کے نام سے مشہور شکھر نے اپنی چوٹ پر کہاکہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ چوٹ لگنا مایوس کن ہوتا ہے۔ چوٹ لگنا فطری ہے جسے میں نے قبول کیاہے۔
انہوں نے اگلے سال سری لنکا کے خلاف سیریز کے تعلق سے کہا کہ اتار چڑھاو کے بعد پھر سے کھیل شروع کرنے سے مجھے پریشانی نہیں ہوتی ہے۔ میں بلے بازی کرنا نہیں بھولا ہوں۔
'بلے بازی کرنا نہیں بھولا ہوں' میری کلاس ہمیشہ کے لئے ہے اور میں رن بناکر زوردار واپسی کروں گا۔ میں سری لنکا کے خلاف ٹی۔20میں اچھی کارکردگی پیش کرنا چاہوں گا اور مجھے پتہ ہے کہ رن بنانے کے لئے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔
وہیں ٹیم میں انتخاب اور حالیہ وقت میں تھوڑی سست رفتار سے رن بنانے کی وجہ سے تنقیدوں پر انہوں نے کہاکہ تنقید کرنے والے اپنا کام کرتے ہیں وہ کبھی بھی اس سے مایوس نہیں ہوتے۔ وہیں انتخاب ٹیم انتظامیہ کی سردردی ہے اور انہیں ان کا کام کرنے دینا چاہئے۔
شکھر نومبر میں سید مشتاق علی ٹرافی میں گھٹنے میں چوٹ لگنے کی وجہ سے میدان سے باہر چل رہے تھے جس کی وجہ سے وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی۔20اور ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔
شکھر کو اگلے برس جنوری میں سری لنکا اور آسٹریلیا کے خلاف بالترتیب ٹی۔20اور ون ڈے سیریز کے لئے ہندستانی میں منتخب کیا گیا ہے۔ شکھر کے پاس اس مقابلے سے اپنی فارم اور فٹنیس حاصل کرنے کا موقع رہے گا۔