اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہاردک پانڈیا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر - آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا

بھارت کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو پیٹھ کی تکلیف سے مکمل صحت یاب ہونے میں ناکامی کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز سے باہر کردیا گیا ہے ۔

ہاردک پانڈیا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر
ہاردک پانڈیا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

By

Published : Feb 1, 2020, 8:15 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 7:49 PM IST

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی )نے ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ 26 سالہ آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کمر کی سرجری کے بعد اپنی میچ تیاری کو ثابت کرنے میں ناکام رہے ہیں ۔

ہاردک نے ایک سنگین مسئلے کے علاج کے لئے 5 اکتوبر کو لندن میں سرجری کرائی تھی اور انہیں نیوزی لینڈ سیریز کے دوران شرکت کی پوری امید تھی۔

بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہاردک نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے )کے ہیڈ فزیو آشیش کوشک کے ساتھ اپنی ریڑھ کی ہڈی کی جانچ کے لئے لندن گئے تھے اورریڑھ کی ہڈی کے ماہر سرجن ڈاکٹر جیمز الیبون کے ساتھ صلاح ومشورہ کیا ۔

ہاردک پانڈیا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

انہوں نے مزید کہا کہ پانڈیا اس وقت تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالی صحت پروگرام کے تحت رہیں گے جب تک کہ وہ میچ کی پوری فٹنس حاصل نہ کرلیں۔

جولائی 2018 میں بھارت کے لئے اپنے 11 ٹیسٹ میچوں کا آخری میچ کھیلنے والے ہاردک کو ایشیاء کپ 2018 میں کمر کی تکلیف کی شکایت ہوئی تھی۔ گذشتہ سال کمر کے نچلے حصے میں اکڑن کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچوں سے بھی ان کو باہر کردیا گیا تھا۔

ہاردک کی سرجری کے لئے فیصلہ بالآخر ستمبر کے آخر میں ٹیم انڈیا کے فزیوتھیراپسٹ یوگیش پرمار کی مشاورت سے لیا گیا تھا۔ ہاردک ویسٹ انڈیز میں بھارت کے ورلڈ کپ کے بعد کے مقابلوں سے آرام کے بعد جنوبی افریقہ کی ٹی ٹوئنٹی میچوں کے لئے قومی ٹیم میں واپس آئے تھے۔

ہاردک پانڈیا نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر


اس کے بعد وہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ جبکہ ویسٹ انڈیز ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز سے بھی باہر رہے تھے ۔بھارت کرکٹ ٹیم 21 فروری سے ویلنگٹن اور کرائسٹ چرچ میں ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے تحت دو میچوں کی ٹسٹ سریز کھیلے گی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم پہلے ہی اپنے سرکردہ تیز گیند باز ایشانت شرما کی فٹنس سے پریشان ہے ، جنھیں جنوری کے اوائل میں ودربھ کے خلاف رنجی ٹرافی میچ کے دوران ٹخنے کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 7:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details