سابق ٹیسٹ کرکٹر اور 2011 کے عالمی فاتح ٹیم کے رکن رہے گوتم گمبھیر نے کرکٹ کھیلنے کے لئے تکنیک سے زیادہ اعتماد کو ضروری قرار دیتے ہوئے جمعرات کو کہا کہ اگر کسی میں کرکٹ کے لئے سچی لگن ہے تو راستے نکل آتے ہیں۔
ملک میں پہلی بار کرکٹ میں فیلو شپ دینے والی کمپنی 'فن گیز ' کی جانب سے یہاں منعقد پریس کانفرنس میں گمبھیر نے کہا کہ کھیلنے کے تکنیک ہی سب کچھ نہیں ہے اس سے بھی ضروری ہے تندہی اور اعتماد۔ اگر آپ میں لگن ہے تو آپ اپنے راستے نکال لیں گے۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے بہار حکومت سے ریاست میں کھیل کو فروغ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع ملے گا۔