اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پاکستانی کرکٹر کا اقبال جرم - انگلینڈ کی نیشنل کرائم ایجنسی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹرناصر جمشید نے پی ایس ایل کے میچ فکس کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ پاکستانی کرکٹرکے اقبال جرم کے بعد ان کے خلاف سخت کارروائی ہوسکتی ہے

پاکستانی کرکٹر کا اقبال جرم
پاکستانی کرکٹر کا اقبال جرم

By

Published : Dec 10, 2019, 11:54 PM IST

انگلینڈ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے تصدیق کی ہے کہ سابق پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید نے بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر اثر انداز (فِکس) ہونے کے لیے پیشہ ور کرکٹرز کو رشوت دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔

ناصر جمشید کا یہ اعترافی بیان نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے اس حوالے سے کی جانے والی خفیہ تفتیش کے بعد سامنے آیا ہے۔

ویسٹ مڈلینڈز کے علاقے اولڈ بری میں رہائش پذیر 32 سالہ پاکستانی کرکٹر ناصر جمشید نے نو دسمبر کو مانچسٹر کراؤن کورٹ میں رشوت دینے کی سازش کے جرم کا اعتراف کیا ہے۔

ان سے علاوہ دو افراد جو اس جرم میں ان کے ساتھ شریک پائے گئے ان میں مغربی لندن سے تعلق رکھنے والے 35 سالہ برطانوی شہری یوسف انور شیفیلڈ سے تعلق رکھنے والے 33 سالہ محمد اعجاز ہیں۔ ان دونوں افراد نے بھی دو دسمبر کو اس سازش میں اپنا اپنا کردار ادا کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایجنسی نے ایک انڈرکور افسر کو استعمال کرتے ہوئے یہ پتا لگایا کہ تین افراد کا یہ گروہ سنہ 2016 میں بنگلہ دیش پریمیر لیگ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچوں کو فکس کرنے کی سازش کر رہا تھا۔ یاد رہے کہ ناصر جمشید کو اس ٹورنامنٹ میں بطور کرکٹر کھیلنا تھا۔

:

ABOUT THE AUTHOR

...view details