انڈر 19 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد سابق فاسٹ بالر شعیب اختر پی سی بی پر برس پڑے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنے یوٹیوب چینل کی ایک ویڈیو میں انڈ ر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو خوب تنقید کا ہدف تنقید بنایا۔
بی سی پی پر شعیب اختر برس پڑے شعیب اختر نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس کے لیے سب سے ضروری ہوتا ہے کہ اٴْن کا کوچ بہترین ہو جیسا بھارت کی انڈر 19 ٹیم کا ہے۔
اٴْنہوں نے کہا کہ یہاں میں، یونس خان اور محمد یوسف پاکستان کرکٹ ٹیم کی بہتری کے لیے اپنی خدمات دینے کے لیے تیار بیٹھے ہیں لیکن پی سی بی کی جانب سے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں ہو رہی۔
بی سی پی پر شعیب اختر برس پڑے اٴْنہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کو جیسوال سے سیکھنے کی ضرورت ہے وہ پیسے کے پیچھے نہیں بھاگ رہابلکہ پیسہ اٴْس کے پیچھے بھاگ رہا ہے۔
سابق فاسٹ بولر نے اپنی ویڈیو میں پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے مبارکباد بھی دی اور ساتھ ہی بھارتی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی کوششوں کی بھی حوصلہ افزائی کی۔