اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ڈیوڈ وارنر تیسری بار ایلن بارڈر میڈل سے سرفراز - ڈیوڈ وارنر تیسری بار ایلن بارڈر میڈل سے سرفراز

ڈیوڈ وارنر کو تیسری بار ایلن بارڈر میڈل سے نوازا گیا جبکہ آسٹریلیا خواتین ٹیم کی کھلاڑی ایلیسی پیری کو تیسری بار بیلنڈا کلارک ایوارڈ دیا گیا ہے۔

ڈیوڈ وارنر تیسری بار ایلن بارڈر میڈل سے سرفراز
ڈیوڈ وارنر تیسری بار ایلن بارڈر میڈل سے سرفراز

By

Published : Feb 10, 2020, 9:38 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 10:06 PM IST

آسٹریلیا کے تجربہ کار اوپنر ڈیوڈ وارنر اس کے ساتھ ہی ٹی -20 پلیئر آف دی ایئر منتخب ہوئے جبکہ آسٹریلیا کے مارنس لابشونے آسٹریلیا کے ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر منتخب کئے گئے ہیں اور آرون فنچ ون ڈے پلیئر آف دی ایئر منتخب کیے گئے ہیں۔

ڈیوڈ وارنر تیسری بار ایلن بارڈر میڈل سے سرفراز

وارنر اسٹیون اسمتھ کو پچھاڑکر ٹی -20 پلیئر آف ایئر منتخب ہوئے ہیں۔ وارنر نے گزشتہ سال انگلینڈ میں ہوئے آئی سی سی ورلڈ کپ میں 647 رنز بنائے تھے اور انگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

ڈیوڈ وارنر تیسری بار ایلن بارڈر میڈل سے سرفراز


لابشونے نے اس سال جنوری میں ہندستان کے خلاف ون ڈے میں ڈیبو کیا تھا اور تیسرے میچ میں ہی نصف سنچری بنائی تھی۔ انہیں ایشز سیریز میں لارڈز ٹیسٹ کے دوران اسمتھ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا تھا۔ انہوں نے ٹیسٹ میچ کی 15 اننگز میں 1249 رنز بنائے۔

ڈیوڈ وارنر تیسری بار ایلن بارڈر میڈل سے سرفراز


ایلیسی پیری کو اس سے پہلے بیلنڈا کلارک ایوارڈ 2016 اور 2017 میں بھی ملا تھا۔ وہ اس کے ساتھ ہی خاتون ون ڈے پلیئر آف ایئر چنی گئی ہیں ۔ایلیسی پیری نے خواتین ایشز سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے ون ڈے میں 22 رنز دے کر سات وکٹ لئے جو کسی بھی آسٹریلوی بولر کا ون ڈے میں بہترین کارکردگی تھا۔

ڈیوڈ وارنر تیسری بار ایلن بارڈر میڈل سے سرفراز
Last Updated : Feb 29, 2020, 10:06 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details