آسٹریلیا کے سابق کپتان گریگ چیپل کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ پر کورونا وائرس کا گہرا اثر پڑا ہے ۔گزشتہ تین مہینوں سے کرکٹ کے گراؤنڈ ویران پڑ ا ہے ۔کرکٹ کے لئے یہ سب سے بڑا نقصان ہے۔ دنیائے کرکٹ خاص طور پر ٹسٹ کرکٹ کو صرف بھارتی ٹیم ہی اس کے وجودکو بچا سکتی ہے۔
'بھارت ٹیسٹ کرکٹ کے وجود کو برقرار رکھ سکتا ہے' کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں کرکٹ کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں ۔
اس بیچ چیپل کا کہنا ہے کہ اگر ہندوستانی ٹیم ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی نہیں لیتی ہے تو پھر اس کے وجود کو برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا۔
چیپل نے کہا کہ جس دن بھارت ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی دکھانا بند کردے گا اسی دن اسکے وجود کو خطرہ ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ بھارت ، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے علاوہ کوئی دوسرا ملک نوجوان کرکٹرز کو ٹیسٹ کرکٹ میں دلچسپی لینے کی ترغیب دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ٹی 20 کرکٹ کے خلاف نہیں ہوں۔ مداحوں کی تفریح کا یہ آسان ترین طریقہ ہے۔ ٹیسٹ میچ کے لئے مالی معاملہ بہت بڑا ہےلیکن اسی وقت جب بھارتی کپتان وراٹ کوہلی کہتے ہیں کہ ٹیسٹ کرکٹ ہی اصل کھیل ہے اس سے اس کے وجود کو بچائے رکھنے کی امید ہے۔