اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سٹے باز سنجیو چاولہ کو بھارت لایا گیا - اہم ملزم سنجیو چاولہ

سنہ 2000 کے مشہور کرکٹ میچ فکسنگ کیس کے ایک اہم ملزم سنجیو چاولہ کو جمعرات کو برطانیہ سے حوالگی کے ذریعے بھارت لایا گیا۔

سٹے باز سنجیو چاولہ کو گرفتار کر بھارت لایا گیا
سٹے باز سنجیو چاولہ کو گرفتار کر بھارت لایا گیا

By

Published : Feb 13, 2020, 9:01 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 6:14 AM IST

سنہ 2000 کے مشہور کرکٹ میچ فکسنگ کیس کے ایک اہم ملزم سنجیو چاولہ کو جمعرات کو برطانیہ سے حوالگی کے ذریعے بھارت لایا گیا۔

دہلی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ 'مطلوب سٹے باز سنجیو چاولہ کو گرفتار کرکے برطانیہ سے صبح یہاں لایا گیا اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔'

سٹے باز سنجیو چاولہ کو گرفتار کر بھارت لایا گیا

دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم سنجیو چاولہ کو لے کر یہاں آئی ہے۔ چاولہ پر سنہ 2000 میں ایک کرکٹ میچ فکس کرنے کا الزام ہے۔

برطانیہ کی ایک عدالت نے گزشتہ ماہ سنجیو چاولہ کی درخواست کو خارج کرتے ہوئے حوالگی کا حکم دیا تھا۔

سٹے باز سنجیو چاولہ کو گرفتار کر بھارت لایا گیا

غور طلب ہے کہ اس میچ فکسنگ معاملے میں جنوبی افریقہ کے سابق کپتان ہینسی كرونيے کا نام بھی سامنے آیا تھا، جن کی بعد میں ایک ہوائی جہاز حادثے میں موت ہو گئی تھی۔

دہلی پولیس نے مارچ 2000 میں ایک ایف آئی آر درج کی تھی، جب انہوں نے سٹے باز سنجیو اور ہینسی كرونيے کے درمیان بات چیت کو انٹر سیپٹ کیا تھا۔ بات چیت میں ہینسی بھارت کے خلاف میچ ہارنے کے بدلے ایک سودا کر رہے تھے۔

قابل ذکر ہے کہ پولیس ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں کرائم برانچ کی ایک ٹیم لندن گئی تھی۔ اس معاملے کی جانچ کرائم برانچ کر رہی ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 6:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details