اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بی سی بی کی کرکٹروں سے پاکستان کے دورے کے لیے بات - بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی )

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنے سنئرکھلاڑیوں سے پاکستان کے دورے کے لئے بات چیت شروع کردی ہے۔ بی سی بی کو مثت نتیجے کی امید ہے

بی سی بی کی کرکٹروں سے پاکستان کے دورے کے لیے بات
بی سی بی کی کرکٹروں سے پاکستان کے دورے کے لیے بات

By

Published : Jan 7, 2020, 8:14 PM IST

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی ) نے سیکورٹی خدشات کے باوجود پاکستان کے دورے کے لیے مثبت رخ پیش کیا ہے اور اپنے کھلاڑیوں سے بات چیت شروع کر دی ہے۔

بی سی بی کی کرکٹروں سے پاکستان کے دورے کے لیے بات

سری لنکا کے پاکستان دورے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش بورڈ سے آئندہ دورے کو لے کر اپیل کی تھی۔ اگرچہ بی سی بی نے پہلے کہا تھا کہ ان کی ٹیم پاکستان کی میزبانی میں ٹسٹ سیریز کھیلنے کے قابل نہیں ہے اور وہ صرف ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ ہی کھیل سکتی ہے۔

سمجھا جاتا ہے کہ بی سی بی پاکستان کے دورے پر جانے کو لے کر آخری فیصلہ 12 جنوری کو اپنی بورڈ کے اجلاس کے بعد لے سکتی ہے۔

بی سی بی کی کرکٹروں سے پاکستان کے دورے کے لیے بات

اگر یہ دورہ طے پروگرام کے مطابق ہوتا ہے تو بنگلہ دیش بی پی ایل فائنل کے بعد 18 جنوری تک پاکستان روانہ ہو سکتی ہے۔

بنگلہ دیش بورڈ کے چیئرمین نظم الحسن اس معاملے پر سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ میٹنگ کر کے کوئی آخری فیصلہ لے سکتے ہیں۔

بی سی بی نے پہلے کہا تھا کہ وہ پاکستان دورے کو دو حصوں میں تقسیم کرنا چاہتا ہے جس میں پہلے ٹی -20 میچ کھیلے جائیں گے۔

اگرچہ پی سی بی نے اس سے انکار کیا تھا اور دورے کے لئے اعلی سطح کے حفاظتی انتظام کئے جانے کا وعدہ کیا تھا۔

بنگلہ دیش بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نظم الدین چودھری نے کہاکہ ہم اپنے کھلاڑیوں اور کوچنگ عملے کے لئے مکمل تحفظ چاہتے ہیں اور ہماری سیکورٹی ٹیم پہلے پاکستان میں سیکورٹی کا جائزہ لے گی اور اس کے بعد آخری فیصلہ کیا جائے گا کہ ہمیں یہاں دورے پر جانا چاہیے یا نہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details