اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد کی امید' - خطرے

کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال اکتوبر سے نومبر میں آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارے میں جاری شکوک و شبہات کے درمیان ملک کے وزیر کھیل رچرڈ کولبیک نے کہا ہے کہ انہیں ٹورنامنٹ کے انعقاد کا پورا پورا یقین ہے۔

'ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد کی امید'
'ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد کی امید'

By

Published : Jun 12, 2020, 9:43 PM IST

کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ٹی 20 ورلڈ کپ ایونٹ خطرے کی زد میں ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھی جولائی تک اسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

'ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد کی امید'

کولبیک نے کہا کہ آسٹریلیائی حکومت اس وبا سے نمٹنے کے لئے پوری کوشش کر رہی ہے جس کی وجہ سے یہاں ٹی 20 ورلڈ کپ کی کامیاب میزبانی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نہ صرف کھلاڑیوں بلکہ تماشائیوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے چیف کیون رابرٹس نے ملک میں کرکٹ شروع کرنے کے لئے حیاتیاتی تحفظ فراہم کرنے پر کولبیک نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی مقامی آرگنائزنگ کمیٹی نے سرکاری ایجنسیوں سے کہا ہے کہ جب ملک میں کرکٹ متعارف کرایا جائے تو حیاتیاتی حفاظتی اقدامات کی حمایت کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details