اردو

urdu

By

Published : Mar 16, 2020, 8:04 PM IST

ETV Bharat / sports

کرس لن پی ایس ایل چھوڑ کروطن واپس

آسٹریلیا کے کھلاڑی کرس لن کورونا وائرس کے خطرے کو دیکھتے ہوئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) درمیان میں چھوڑ کر واپس آسٹریلیا لوٹیں گے۔

کرس لن پی ایس ایل چھوڑکر آسٹریلیا لوٹ گئے
کرس لن پی ایس ایل چھوڑکر آسٹریلیا لوٹ گئے

کورونا وائرس کی دہشت کا سایہ اب ہرجگہ نظر آنے لگاہے۔ حکومت کی تمام تر یایقین دہانی کے باوجود لوگوں میں خوف و دہشت کا ماحول ہے۔

آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ مورسن نے غیر ممالک کا دورہ کرنے والے لوگوں کے لئے واپس لوٹنے پر ان لوگوں کو 14 دن الگ تھلگ رکھنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد کرس لن نے آسٹریلیا واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا۔

کرس لن پی ایس ایل چھوڑکر آسٹریلیا لوٹ گئے

لن نے سوشل میڈیا میں پوسٹ کرکے کہاکہ میں نے پی ایس ایل میں اچھا وقت گزارا لیکن حالات کو دیکھتے ہوئے مجھے واپس گھر لوٹنا ہوگا۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ کرکٹ کے مقابلے میں زندگی زیادہ اہم ہوتی ہے اور یہ بھی ایسا ہی معاملہ ہے۔ میں لاہور قلندرز کو آگے کے لئے نیک خواہشات دیتا ہوں۔

لن پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے لئے کھیلتے ہیں اور انہوں نے گزشتہ میچ میں شاندار سنچری لگاتے ہوئے ناٹ آؤٹ 113 رنز بنائے تھے۔ لن کا اس طرح آسٹریلیا واپس لوٹنا ان کی ٹیم کے لئے بھی بڑا دھچکا ہے۔

دنیا کے 135سے زیادہ ممالک میں پھیل چکے کورونا وا ئرس کی وجہ سے اب تک بڑے چھوٹے ٹورنامنٹ منسوخ یا پھر ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہاکہ کرس لن کے واپس جانے کے فیصلے پر کوئی اعتراض نہیں ہے ۔ احتیاطی اقدام کے تحت کھلاڑی اس طرح کے فیصلے لے سکتے ہیں۔ بورڈ بھی کھلاڑیوں کے ساتھ ہے۔

نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن (این بی اے) کے کلب تاج جیج کے ایک کھلاڑی کے پوری دنیا میں پھیل چکے جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کے بعد این بی اے نے اس برس ہونے والے سیشن کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرس لن پی ایس ایل چھوڑکر آسٹریلیا لوٹ گئے

بھارتی کھیل پر بھی کوروناوائرس کا گہرااثرپڑرہا ہے۔متعدد بین الاقوامی اور قومی کھیل مقابلوں کو ملتوی کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ون ڈے سریز ، رنجی ٹرافی فائنل،آئی لیگ اور آئی ایس ایل کو بند اسٹیڈیم میں کرانے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details