کرکٹ آسٹریلیا (سی ای) نے ستمبر میں نیوزی لینڈ خاتون ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کے لئے 18 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیلہ ویلیمینک کے دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے آل راؤنڈر مائٹلن براؤن کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
رواں سال ورلڈ کپ کے دوران ہیمسٹرنگ کی انجری کا شکار ہونے والی ایلیسی پیری کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، تاہم ان کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔ آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے ابتدائی میچ کے دوران ٹیلہ ویلیمینک کے ٹخنوں میں فریکچر کی تشخیص ہوئی تھی اس لئے قومی سلیکٹر شان فلیگلر نے ان کو اسکواڈ میں واپس نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فٹنس مسائل کے باعث ویلیمینک ویمنز بگ بیش لیگ میں بھی شرکت سے محروم رہیں گی۔ ایرن برنز کی اکتوبر 2019 کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ فاسٹ بالر بیلنڈا واکریوا اس سے قبل آسٹریلیا کی نمائندگی کرچکی ہیں، وہ بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔