اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وجے شنکر تمل ناڈو کی کپتانی سنبھالیں گے - آل راؤنڈر وجے شنکر

وجے شنکر وائرل بخار کے ساتھ ساتھ کلائی کی چوٹ سے نجات حاصل کرچکے ہیں اور وہ رنجی ٹرافی کے اگلے راؤنڈ کے میچ میں تمل ناڈو ٹیم کی کپتانی سنبھالیں گے۔

وجے شنکر تمل ناڈو کی کپتانی سنبھالیں گے
وجے شنکر تمل ناڈو کی کپتانی سنبھالیں گے

By

Published : Dec 31, 2019, 10:45 PM IST

آل راؤنڈر وجے شنکر ٹیم میں میڈیم تیز گیند باز جے کوشک کی جگہ لیں گے جو اب تک اپنے دونوں میچوں میں کوئی وکٹ نہیں لے سکے ہیں۔

تمل ناڈو کے تین میچوں سے صرف ایک پوائنٹس ہے اور یہ پوائنٹس اسے مدھیہ پردیش کے خلاف ڈرا کھیلنے سے ملا ہے۔

تمل ناڈو نے اپنے پہلے دونوں میچ کرناٹک اور ہماچل پردیش سے گنوائے تھے۔تمل ناڈو کا اگلا مقابلہ اتر پردیش سے ہونا ہے جس نے گزشتہ رنر اپ سوراشٹر کو شکست دینے میں بونس پوائنٹس بھی حاصل کئے تھے۔

دوسری طرف کرناٹک کے ٹاپ آرڈر کے بلے باز مینک اگروال کو اپنی ٹیم کے ممبئی کے خلاف تین جنوری سے ہونے والے اگلے رنجی ٹرافی مقابلے کیلئے آرام دیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے اصرار پر کرناٹک نے ممبئی میں ہونے والے اس میچ سے مینک کو آرام دیا ہے۔

مینک 17 جنوری سے بھارت اے کے نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے ٹیم کا حصہ ہیں۔اس سیریز کا آغاز دو ون ڈے ٹور میچوں سے ہوگا۔

یہ دورہ بھارتی سینئر ٹیم کے نیوزی لینڈ کے 24 جنوری سے ہونے والے دورے سے پہلے ہو رہا ہے۔

مینک کی غیر موجودگی میں آر سمرتھ کو کرناٹک کی ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details