اردو

urdu

ETV Bharat / sports

انگلینڈ کے الیکس ہیلز متاثر - پاکستان کرکٹ بورڈ

پی سی بی نے کورونا وائرس کے خطرے اور ایک غیر ملکی کھلاڑی کے کورونا سے متاثر ہونے کے سبب پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچوں کو منگل کو ملتوی کر دیا۔

انگلینڈ کے الیکس ہیلز متاثر
انگلینڈ کے الیکس ہیلز متاثر

By

Published : Mar 17, 2020, 8:22 PM IST

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگرچہ متاثرہ ہوئے غیر ملکی کھلاڑی کے نام کا انکشاف نہیں کیا ہے لیکن رپورٹوں میں یہ دعوی کیا جا رہا ہے کہ انگلینڈ کےا یلیکس ہیلز کورونا کے لئے مثبت پائے گئے ہیں۔

ہیلز اس ٹورنامنٹ میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیل رہے تھے۔ پی سی بی نے اس کی تصدیق کی ہے کہ ایک غیر ملکی کھلاڑی کورونا سے متاثر ہے اور وہ پاکستان سے جا چکا ہے۔

انگلینڈ کے الیکس ہیلز متاثر

؎ لیکن گلف نیوز کی ایک رپورٹ میں اس غیر ملکی کھلاڑی کی شناخت انگلینڈ کے ہیلز کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ اس دوران برطانوی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ 31 سالہ ہیلز نے انگلینڈ پہنچنے کے بعد خود کو الگ تھلگ کر لیا ہے۔

سابق پاکستانی کرکٹر اور اب كمنٹیٹر رميجز راجہ نے دعوی کیا ہے کہ مثبت پایا گیا کھلاڑی انگلینڈ کا ہیلز ہے۔ گلف نیوز کے مطابق تمام کھلاڑیوں اور براڈکاسٹر پارٹی کے ارکان کا احتیاطا ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔

رميز راجہ نے منگل کو دعوی کیا کہ ہیلز میں کورونا کی علامات دکھائی دی تھیں ۔ انہوں نے یہ بیان پی ایس ایل کے پلے آف میچوں کو ملتوی کئے جانے کے بعد لاہور میں میڈیا کو دیا۔

راجہ نے کہاکہ جہاں تک مجھے معلوم ہے کہ ہیلز کا ابھی ٹیسٹ نہیں ہوا ہے اور ہم یہ نہیں جانتے ہیں کہ جو علامات دکھائی دی ہیں وہ کورونا کی ہیں یا نہیں۔

لیکن ہم سب کو بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے اور سب مل کر اس مسئلے سے مقابلہ کریں گے۔پی ایس ایل کے دونوں سیمی فائنل مقابلے 17 مارچ اور فائنل میچ 18 مارچ کو لاہور میں کھیلا جانا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اسسے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کے الیکس ہیلز متاثر

مختلف فرنچائزز ٹیموں کے نمائندوں نے اس فیصلے کو قبول کیا ہے اور کہا ہے کہ موجودہ حالات میں یہ درست قدم اٹھایا گیا ہے۔

پی سی بی نے باقی میچ شائقین کے بغیر کرنے کے لئے خصوصی اجازت لی تھی لیکن گزشتہ کچھ میچوں کے دوران قذافی اسٹیڈیم میں بھاری تعداد میں ميڈيا کے لوگ دیکھے گئے تھے۔

میچ کے بعد کی تقریب اور پریس کانفرنس میں پی سی بی کے نمائندوں کے علاوہ ٹیموں کے نمائندے بھی کافی تعداد میں موجود رہتے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details