اردو

urdu

ETV Bharat / sports

سچن تندولکر غریبوں کی مدد کے لیے آگے آئے - کرکٹر سچن تندولکر

عظیم کرکٹر سچن تندولکر نے کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں دو قدم آ گے بڑھتے ہوئے چار ہزارلوگوں کی مالی مدد کرنے کااعلان کیا ۔

سچن تندولکر کا چارہزارلوگوں کی مدد کا اعلان
سچن تندولکر کا چارہزارلوگوں کی مدد کا اعلان

By

Published : May 9, 2020, 11:27 AM IST

بھارت میں کوروناوائرس سے نمٹنے کی جدوجہد جاری ہے ۔کھیل کی دنیا کی عظیم شخصیات اپنے اپنے طریقے سے مرکزی اور ریاستی حکومت کی مدد کر رہی ہیں ۔

بھارت کی کوروناوائرس کے خلاف جنگ میں بھارت رتن سچن تندولکر نے چارہزار غریب لوگوں اور بچوں کی مالی مدد پہنچانے کا اعلان کیا ہے ۔

سچن تندولکر کا چارہزارلوگوں کی مدد کا اعلان

سچن تندولکر نے ممبئی کی ایک غیرسرکاری فلاحی تنظیم کو رقم عطیہ کیا جس سے چارہزار لوگوں کی پریشانیوں کو کچھ حد تک دور کی جا سکے گی ۔

ممبئی کی فلاحی تنظیم نے کہاکہ سچن تندولکر امید سے زیادہ فلاحی کاموں میں حصہ لیتے ہیں۔ انہوں نے چار ہزارلوگوں کی مدد کے لئے رقم عطیہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ وہ ایک عظیم کھلاڑی ہونے کے ساتھ ساتھ ہمدرد انسان بھی ہیں جو اکثر وبیشتر غریبوں کی مدد کرتے ہیں۔غریبوں کی مدد کے لئے وہ خود فلاحی تنظیموں سے رابطہ کرتے ہیں۔

ان کی پہل سے نہ صرف لوگوں کی پریشانیاں دور ہوتی ہیں بلکہ فلاحی تنظیموں کو بھی کچھ کرنے کا موقع مل جا تا ہے

اس سے قبل کورونا وائرس سے ملک کو نجات دلانے کی جنگ میں سچن تندولکر نے وزیراعظم ریلیف فنڈ اور مہاراشٹر وزیراعلیٰ راحت فنڈ میں 25۔25 لاکھ روپے عطیہ کیا تھا۔

مہاراشٹر سے تعلق رکھنے والے سچن تندولکر کا کرکٹنگ کیرئیر کامیاب رہا ہے ۔ انہوں نے 15 نومبر 1989 کو ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کیا تھا اسی سال 18 دسمبر کو انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details