بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے اپنی ماہانہ تنخواہ کا نصف حصہ عطیہ کردیا۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی اپنی ماہانہ تنخواہ کا آدھا حصہ حکومت کے ساتھ کورونا وائرس کے فنڈ میں شامل کر رہے ہیں تاکہ اس عالمی وبا کا مل کر مقابلہ کیا جاسکے۔
بنگلہ دیشی کرکٹروں نے تنخواہ کا نصف حصہ عطیہ کردیا اس حوالے سے تمام بنگلہ دیش کھلاڑیوں نے سوشل میڈیا پر ایک بیان بھی جاری کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس وقت پوری دنیا عالمی وبا سے لڑ رہی ہے، یہ وبا بنگلہ دیش میں بھی تیزی سے پھیلتی جارہی ہے جس کے باعث ہم تمام کھلاڑی سوشل میڈیا سے اپیل کر رہے ہیں کہ اس سے بچاؤ کے لیے ضروری اقدامات کی آگاہی دے سکیں۔
بیان میں کہا گیا ہے آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ہمارا یہ بھی ماننا ہے کہ صرف اتنا ہی کافی نہیں اس لیے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ما تحت ہم 27 کھلاڑی اپنی تنخواہ کا آدھا حصہ اس کار خیر میں دے رہے ہیں۔
کھلاڑیوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ رقم تقریباً 27 لاکھ تک بنے گی جو کہ ممکن ہے اس لڑائی کے لیے کافی نہ ہو لیکن اگر ہم سب مل کر اپنا اپنا حصہ شامل کریں گے تو اس سے مقابلہ کرنے میں آسانی ہوگی۔ بنگلہ دیش میں بھی اس وائرس سے اب تک 5 مریض لقمہ اجل بن گئے جب کہ متاثرین کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔
بنگلہ دیشی کرکٹروں نے تنخواہ کا نصف حصہ عطیہ کردیا عالمی ادارہ صحت نے وارننگ دی ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکہ کورونا وائرس کا نیا مرکز بن سکتا ہے جہاں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید 206 افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر ہلاکتیں 759 ہوگئی ہیں اور 54 ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں۔