ذرائع کا کہنا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد 20 اکتوبرکو متوقع ہے، جس سے قبل پی سی بی نے زمبابوے کرکٹ کو کورونا ایس اوپیزکی ابتدائی تفصیلات بھجوا دی ہیں جن میں کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اورمتعلقہ لوگوں کی صحت کی حفاظت کو اولین ترجیح دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کو یکساں ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا، جب کہ بائیو سیکیورببل انٹرنیشنل ایس او پیز کو سامنے رکھ کر تیار کیا جائے گا۔