اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پی سی بی نے نیوزی لینڈ دورے کی تصدیق کر دی - پی سی بی نے نیوزی لینڈ دورے

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق کردی ہے، اس دورے میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔ دورے کے باضابطہ شیڈول کا اعلان کرکٹ نیوزی لینڈ کرے گا۔

Confirmation of Pakistan's visit to New Zealand
پاکستان کی دورہ نیوزی لینڈ کی تصدیق

By

Published : Sep 11, 2020, 6:00 PM IST

دورہ انگلینڈ کی طرح دورہ نیوزی لینڈ میں بھی 30 سے 35 کھلاڑی بھیجے جائیں گے۔دورہ نیوزی لینڈ بھی آئی سی سی کے کورونا ایس اوپیز کے تحت ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے حوالے سے سخت قواعدوضوابط کی وجہ سے دونوں ٹیموں میں زیادہ کھلاڑی شامل کیے جائیں گے، کھلاڑی اور آفیشلز وہاں پہنچنے کے بعد 14 دن کا قرنطینہ کریں گے اور میچوں سے قبل بائیوسیکیور ببل میں داخل ہوں گے۔

سینئر ٹیم ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلے گی جبکہ پاکستان اے سائیڈ اس دوران 4 روزہ میچ کھیلے گی۔ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کو نیوزی لینڈ میں پریکٹس میچ اور پریکٹس کے لیے گیندباز نہیں ملیں گے، پریکٹس میچ نہ ہونے کے باعث اضافی کھلاڑی نیوزی لینڈ بھجوائے جائیں گے۔ دورہ انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم نے دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details