اردو

urdu

ETV Bharat / sports

امیتابھ چودھری کو وجہ بتاؤ نوٹس - ایشیائی کرکٹ کونسل

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کی منتظمین کی کمیٹی (سی او اے) نے بی سی سی آئی کے ایگزیکٹیو سکریٹری امیتابھ چودھری کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اور ایشیائی کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شامل نا ہونے پر وجہ بتاؤ نوٹس بھیجا ہے۔

امیتابھ چودھری

By

Published : Sep 8, 2019, 11:36 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:41 PM IST

بی سی سی آئی کی منتظمین کمیٹی نے امیتابھ چودھری کو نوٹس کا جواب دینے کے لیے سات دن کا وقت دیا ہے۔

امیتابھ چودھری کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 'سی او اے کے ضمن میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ آپ نے رواں برس انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ایشیائی کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں نہ صرف حصہ نہیں لیا بلکہ اس بارے میں بی سی سی آئی کو بھی اندھیرے میں رکھا، آپ نے اس سے تنظیم کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔'

بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ آئی سی سی کا سالانہ اجلاس لندن میں 14 جولائی سے 20 جولائی تک منعقد ہوا تھا۔

سی او اے کی جانب سے بھیجی گئی نوٹس مین مزید کہا گیا ہے کہ ہمیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ آپ نے 12 جولائی کو آئی سی سی کو ای میل بھیج کر اپنی غیر موجودگی کی اطلاع دی تھی لیکن آپ نے سی او اے کو اس بارے میں اطلاع نہیں دی جس کی وجہ سے کمیٹی آپ کے متبادل کے طور پر کسی دوسرے شخص کو اس اجلاس میں نہیں بھیج سکی اور بی سی سی آئی اس اجلاس میں غیر حاضر رہی۔

آئی سی سی کی میٹنگ 3 ستمبر کو بینکاک میں ہوئی تھی لیکن چودھری نے اس اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی۔

سی او اے نے کہا کہ آپ نے اجلاس میں بھی حصہ نہیں لیا اور اس بارے میں کمیٹی کو بتانا بھی مناسب نہیں سمجھا، ہمیں اس بارے میں اے سی سی کے سکریٹری سے معلومات حاصل ہوئی، آپ نے اے سی سی کو اس بارے میں ای میل کر کے مطلع کیا جبکہ اس بات کی خبر بھی بی سی سی آئی کو اے سی سی کے ذریعے ملی کہ ان نمائندہ میٹنگ میں شامل نہیں ہو رہا ہے۔

کمیٹی نے کہا کہ یہ سی او اے اور تنظیم دونوں کے لیے انتہائی افسوس ناک ہے، آپ کے میٹنگ میں شامل نہیں ہونے کی وجہ سے بی سی سی آئی کی ان دونوں اجلاس میں غیر حاضری رہی۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 10:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details