اس بار آئی پی ایل میچوں کے دوران ہندی اور انگریزی سمیت دیگر کئی زبانوں میں کمنٹری کی جائے گی۔ اس کے لیے مختلف زبانوں کے کمنٹیٹرز کو پینل میں شامل کیا گیا ہے۔
سنجے منجریکر کا نام آئی پی ایل 2020 کمنٹری پینل میں شامل نہیں ہے۔ آئی پی ایل 19 ستمبر سے شروع ہوگا۔ اس بار میچ بھارتی کے وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلے جائیں گے جبکہ دن کے میچ سہ پہر ساڑھے تین بجے شروع ہوں گے۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) رواں برس 19 ستمبر سے 10 نومبر تک یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق بلے باز سنجے منجریکر نے بی سی سی آئی سے ای میل کے ذریعے درخواست کی تھی کہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آئندہ ایڈیشن میں کمنٹیٹر کی حیثیت سے انہیں بحال کیا جائے۔
منجریکر نے کہا کہ 'وہ بی سی سی آئی کے جاری کردہ رہنما خطوط کے مطابق کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ منجریکر نے اپنے خط میں لکھا کہ مجھے بورڈ کے بتائے ہوئے رہنما اصولوں کے مطابق کام کرنے میں خوشی ہوگی۔ رواں برس مارچ میں منجریکر کو بی سی سی آئی نے بطور کمنٹیٹر باہر کردیا تھا۔