اردو

urdu

ETV Bharat / sports

یوراج کا ریلیف فنڈ میں 50 لاکھ کا عطیہ - سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ

بھارت کے سابق آل راؤنڈر یوراج سنگھ نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے لئے وزیراعظم ریلیف فنڈ میں 560 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ۔

یوراج نے راحت فنڈ میں 50 لاکھ دئے
یوراج نے راحت فنڈ میں 50 لاکھ دئے

By

Published : Apr 5, 2020, 10:09 PM IST

سابق بھارتی کرکٹر یوراج سنگھ نے کورونا وائرس كووڈ -19 کے خلاف ملک کی جنگ میں وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں 50 لاکھ روپے دیئے ہیں۔

یوراج نے اتوار کو ٹویٹ کر کے یہ جانکاری دی اور ساتھ ہی ہم وطنوں سے گھر میں رہنے اور کورونا کے خلاف اس جنگ میں یکجہتی کے مظاہرے کی اپیل بھی کی۔

یوراج نے راحت فنڈ میں 50 لاکھ دئے

یورراج سنگھ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ملک کو اس وقت سب کی ضرورت پے ۔ اگر ہم اس وقت ملک کے آگے نہیں آ ئیں گے تو کب آ ئیں گے۔

انہوں نے کہاکہ میں اپنی طرف سے جو کچھ دینے کی کوشش کی ہے۔ مستقبل میں اس سے زیادہ دینے کی کوشش کروں گا۔ ملک کے عوام کی زندگی اہم ہے۔ اسے بچانے کے لئے ہم کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

دوسری طرف ملک میں کورونا وائرس كووڈ -19 کے خلاف جنگ میں بھارتی کھیل فیڈریشنوں، ریاستی اولمپک ایسوسی ایشن اور کھلاڑیوں نے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں مدد کی ہے اور ملک کے باشندوں کو اس بحران سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔
کھیل فیڈریشنوں، قومی اولمپک کمیٹیوں اور کھلاڑیوں کی طرف سے تین کروڑ 10 لاکھ روپے سے اوپر کی مدد بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی او اے) کے ذریعے وزیر اعظم ریلیف فنڈ میں دی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے دوسرے کھلاڑیوں نے انفرادی طور پر وزیر اعظم ریلیف فنڈ اور ریاستوں کے وزرا اعلی راحت فنڈ میں مدد دی ۔

ا

ABOUT THE AUTHOR

...view details