اردو

urdu

ETV Bharat / sports

گمبھیر اور بیدی میں لفظی جنگ - بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز اور مشرقی دہلی سے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز اور مشرقی دہلی سے رکن پارلیمان گوتم گمبھیر نے سابق اسپنر بشن سنگھ بیدی پر الزام لگایا کہ وہ اپنے بیٹے کو دہلی کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے کے لیے کئی حربے استعمال کئے تھے۔

گمبھیر اور بیدی میں لفظی جنگ

By

Published : Aug 5, 2019, 7:28 PM IST

سابق کرکٹر گوتم گمبھیر کے تیور وقت کے ساتھ ساتھ مزید تلخ ہوتے جا رہے ہیں، گزشتہ روز انہوں نے بشن سنگھ بیدی اور چیتن چوہان کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ دونوں نوجوان کھلاڑی نودیپ سینی کو کرکٹ ٹیم میں شامل کرنے کی مخالفت کر رہے تھے۔

گمبھیر کے ذریعے لگائے گئے الزامات کو بشن سنگھ بیدی نے خارج کیا اور ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ گمبھیر سستی شہرت کے لیے یہ سب کر رہے ہیں۔

بشکریہ ٹویٹر

بیدی کے ردعمل پر گوتم گمبھیر نے ٹویٹ کیا کہ بشن سنگھ بیدی دبدبہ بنانے کے لیے نیچے گرنے کی بات کر رہے ہیں، گمبھیر نے کہا کہ بیدی ایسے شخص ہیں جو اپنے ناقابل بیٹے انگد بیدی کو کرکٹ ٹیم میں منتخب کروانا چاہتے تھے جبکہ چیتن چوہان بھی اپنے بھتیجے کو دہلی کرکٹ ٹیم میں شامل کروانا چاہتے تھے۔

گوتم گمبھیر نے اسی کے ساتھ سنہ 2013 کا بشن سنگھ بیدی کو وہ خط بھی پوسٹ کیا جس میں بیدی نے نودیپ سینی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ سینی دہلی این سی آر کے نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ نودیپ سینی نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا ہے اور اپنئ پہلے ہی میچ میں انہوں نے شاندار گیندبازی کے ذریعے بھارت کو جیت دلائی تھی، انہوں نے ویسٹ انڈی کے تین بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

چیتن چوہان اور بشن سنگھ بیدی نے نودیپ سینی کو دہلی ٹیم میں شانل نا کرنے کی بات کی تھی لیکن گوتم گمبھیر نے نودیپ سینی کی حمایت کی تھی، اس وقت گنبھیر دہلی ٹیم کے کپتان تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details