اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ممبئی انڈیئنز پر پابندی - انڈین پریمیئر لیگ

بھارتی کرکٹ بورڈ کی منتظمین کمیٹی (سی او اے) نے ممبئی انڈیئنز پر امریکہ میں آئی پی ایل کی تشہیر کرنے پرپابندی لگا دی ہے۔

ممبئی انڈیئنز پر پابندی

By

Published : Jul 21, 2019, 4:39 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم ممبئی انڈیئنز کو بی سی سی آئی منتظمین کی کمیٹی نے امریکہ میں آئی پی ایل کی تشہیر کرنے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ اس معاملے میں ممبئی انڈیئنز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ان کا مقصد صرف کھیل کو فروغ دینے کا تھا اور فرنچائیزی اس تعلق سے کافی سنجیدہ تھی۔

تفصیلات کے مطابق ممبئی انڈیئنز یہ چاہتی تھی کہ جس طرح فٹ بال کلب، سیزن کے آغاز سے پہلے ایشیائی ممالک کا پری سیزن دورہ کرتے ہیں اور کھیل کی تشہیر کرتے ہیں اور شائقین کی تعداد میں اضافہ کرتے ہیں، اسی طرح ممبئی انڈیئنز بھی امریکہ میں برانڈ آئی پی ایل کی تشہیر کی حکمت عملی بنا رہی تھی۔

ممبئی انڈیئنز

بی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس طرح کے پروگرام کے لیے بورڈ کی منظوری کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ ممبئی انڈیئنز بی سی سی آئی سدے منظور شدہ ٹورنامنٹ میں حصہ لیتی ہے۔

ممبئی انڈیئنز پر پابندی

واضح رہے کہ ممبئی انڈیئنز کی کوشش امریکہ میں آئی پی ایل کو فروغ دینے کے ساتھ کھیل کے لیے نئی مارکیٹ تیار کرنے کی تھی، اگر منظوری مل جاتی تو ٹیم وہاں جاتے اور مقامی ٹیموں کے ساتھ کچھ میچز کھیلتی جس کی وجہ سے اس ملک میں کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگ اپنی طرف متوجہ ہوتے اور انہیں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں سے ملنے کا موقع بھی ملتا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details