اردو

urdu

ETV Bharat / sports

چینئی اور دہلی میں برتری کی جنگ

انڈین پریمیئر لیگ میں آج چینئی سپر کنگز اور دہلی کیپیٹلز کے مابین مقابلہ ہوگا۔

چینئی اور دہلی میں سرفہرست مقام کے لیے جنگ

By

Published : May 1, 2019, 2:03 PM IST

آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ آج دو ایسی ٹیموں کے مابین مقابلہ ہے جو 'پلے آف' کے لیے اپنا مقام یقینی کر چکی ہیں، لیکن ان کا مقصد سرفہرست مقام حاصل کرنا ہوگا تا کہ پلے آف میں انہیں اس کا فائد حاصل ہو سکے۔

تجزیاتی رپورٹ، ویڈیو

آئی پی ایل میں نئے نام اور نئے حوصلے کے ساتھ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی دہلی کیپیٹلز کے سامنے آج تین بار کی آئی پی ایل چیمپیئن چینئی سپر کنگز نامی چیلینج ہوگا۔ لیکن دہلی کی ٹیم بلند حوصلے کے ساتھ چینئی کو اسی کے میدان پر شکست دینے کے ارادے سے اترے گی۔

دونوں ٹیمیں پلے آف کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کر چکی ہیں۔

دونوں ٹیموں کے پوائنٹس برابر ہیں لیکن بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر دہلی کیپیٹلز پہلے مقام پر ہے۔

دہلی نے گزشتہ میچ میں رائل چیلینجرز بنگلور کو شکست دی تھی جبکہ چینئی سپر کنگز کو اپنے گزشتہ میچ میں ممبئی انڈیئنز کے ہاتھوں 46 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دہلی کیپیٹلز

آج کے میچ میں مہندر سنگھ دھونی کے کھیلنے کا امکان ہے جو طبیعت ٹھیک نا ہونے کی وجہ گزشتہ میچ میں نہیں کھیل سکے تھے اور ٹیم کو شکست سے دوچار ہونا پرا تھا۔

چینئی سپر کنگز کو گھریلو میدان پرشائقین کی حمایت حاصل ہوگی لیکن دہلی کو کمزور سمجھنے کی غلطی اس کے لیے نقصاندہ ثابت ہو سکتی ہے۔

چینئی سپر کنگز

چینئی کے پاس شین واٹسن، امباتی رائیڈو، کیدار جادھو، فاف ڈو پلیسس، مہندر سنگھ دھونی اور ڈوین براوو جیسے بہترین بلے باز موجود ہیں جبکہ گیندبازی میں عمران طاہر اور دیپک چہر مسلسل بہترین گیندبازی کر رہے ہیں۔

دوسری جانب شکھر دھون کا فارم میں لوٹنا دہلی ٹیم کے لیے خوش آئند بات ہے اور شکھر دھون سے آج بھی طوفانی اننگ کی امید ہوگی۔ اس کے علاوہ پرتھوی شاہ، شریس ایر اور رشبھ پنت بھی چینئی کے لیے خطرہ ثابت ہو سکتے ہیں۔

گیندبازی میں دہلی کے پاس کگیسو ربادا نامی ہتھیار موجود ہے جو ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے گیند باز ہیں۔

آج کا میچ چینئی کے ایم اے چدمبرم کرکٹ اٹیڈیم میں رات آٹھ بجے کھیلا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details