کرکٹر کا خواب دکھا کر دھوکہ دہی کے معاملے میں ناگالینڈ، اروناچل پردیش اور جھارکھنڈ کرکٹ کمیٹی کے متعدد افسر تفتیشی ایجنسی کے نشانے پر ہیں، پولیس کے مطابق اگر افسران کے خلاف ثبوت ملتے ہیں تو انکی گرفتاری ضرور ہوگی۔
تفتشی ایجنسی کے ایک افسر کے مطابق دھوکہ دہی کا یہ معاملہ صرف دہلی تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اسکے تار اروناچل پردیش، ناگالینڈ اور جھارکھنڈ سے بھی جڑے ہیں۔
تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وہاں کی کرکٹ کمیٹی کے کچھ ارکان سے ہریش جمال کے تعلقات ہیں، سنہ 2008 میں ہی سپریم کورٹ سے ان ریاست کے کرکٹ بورڈ کو منظوری ملی ہے۔ ان ریاستوں میں کرکٹ کھلاڑیوں کی کافی کمی ہے، اس لیے وہاں کے افسر چاہتے ہیں کہ دوسری ریاست سے اچھے کھلاڑی کو اپنی ٹیم میں شامل کر کے کھلائیں۔