سوشل میڈیا پر 51 سالہ برائن لارا نے کہا کہ اتوار کو جب میں جاگا تو سوچا ٹیسٹ کرکٹ، کیریبیئن پریمیئر لیگ، گولف یا یوئیفا چمپئن شپ دیکھوں گا مگر پھر میں نے اظہر علی کی بیٹنگ دیکھنا شروع کی جو ایک ایسا ٹیسٹ بچانے کی کوشش کررہے تھے جس میں فتح کا کوئی امکان نہیں تھا۔
آخر لارا نے اظہر علی کی تعریف کیوں کی - Pak vs England
سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا نے ساؤتھمپٹن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے اظہر علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف اظہر علی نے نئے دور کی بہترین کیپٹن اننگز کھیلی ہے۔
فائل فوٹو
یہ بھی پڑھیں: وسیم جعفر ٹیم میں جگہ کیوں نہیں بنا پا رہے تھے؟
انہوں نے کہا کہ انہوں نے فواد عالم اور رضوان کے ساتھ 2 بہترین شراکتیں دیکھیں مگر اظہر علی نے نئے دور کی بہترین کیپٹن اننگز کھیلی۔میں جانتا تھا کہ سی پی ایل میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز جیت جائیں گے مگر میں نے ریموٹ کو ہاتھ بھی نہیں لگایا۔
Last Updated : Aug 26, 2020, 3:07 PM IST