اردو

urdu

ETV Bharat / sports

برینڈن میکولم کی آئی پی ایل میں واپسی

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور جارحانہ بلے باز برینڈن میکولم دنیا کے سب سے مقبول ٹی 20 کرکٹ لیگ انڈین پریمیئر لیگ فرینچائزی کولکاتا نائٹ رائیڈرز ٹیم کے ساتھ بطور معاون کوچ منسلک ہونے والے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور جارحانہ بلے باز برینڈن میکولم

By

Published : Aug 10, 2019, 4:37 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیل چکے جارحانہ بلے باز برینڈن میکولم آئندہ برس لیگ میں کے کے آر ٹیم کی کوچنگ کرتے ہوئے نظر آئیں گے، اس کے علاوہ کیریبیئن پریمیئر لیگ فرنچائزی ترینیباگو نائٹ رائیڈرز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔

میکولم انڈین پریمیئر لیگ میں گجرات لائنس، کوچی ٹسکرس کیرالا، رائل چیلینجرز بنگلور اور کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔

نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور جارحانہ بلے باز برینڈن میکولم

سنہ 2008 میں آئی پی ایل کے افتتاحی سیزن کے پہلے ہی میچ میں میکولم نے رائل چیلینجرز بنگلور کے خلاف 73 گیندوں میں 158 رنز کی طوفانی اننگ کھیل کر ٹی 20 کرکٹ میں سب سے بڑا ذاتی اسکور بنایا تھا جسے بعد میں کرس گیل نے توڑ دیا تھا۔

اسی کے علاوہ میکولم ٹی 20 کرکٹ میں 9000 رنز بنانے والے دنیا کے دوسرے بلے باز ہیں، انہوں نے سنہ 2018 میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

میکولم نے سنہ 2018 میں آئی پی ایل میں اپنا آخری میچ کھیلا تھا اور اب 9 برسوں بعد وہ بطور معاون کوچ ایک مرتبہ پھر سے دنیا کے سب سے مقبول کرکٹ لیگ کی ٹیم کولکاتا نائٹ رائیڈرز سے منسلک ہونے والے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details