کے کے آر کے ہیڈ کوچ برینڈن میکولم نے کہا کہ 'دنیش کارتک نے سنہ 2018 میں ٹیم کے کامیاب کپتان گوتم گمبھیر کے بعد ٹیم کی کمان سنبھالی تھی اور پچھلی بار ٹیم نے پلے آف میں جگہ حاصل کی تھی۔
میکولم نے کہا کہ کارتک کو ٹیم میں الگ الگ اوقات میں مختلف ذمہ داریاں دینی چاہیے سب سے پہلے وکٹ کیپنگ میں انہیں آزمانا چاہیے وہ بھارت کے بہترین وکٹ کیپرز میں سے ایک ہیں۔
دنیش کارتک کی بلے بازی کے بارے میں میکولم نے کہا کہ 'کارتک ایک اچھے کھلاڑی ہیں اور کسی بھی کردار میں اپنے آپ کو ڈھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔