اردو

urdu

ETV Bharat / sports

لارا ہسپتال سے ڈسچارج

ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر برائن لارا کو آج ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی جہاں انہیں اچانک سینے میں درد کے بعد داخل کرایا گیا تھا۔

برائن لارا

By

Published : Jun 26, 2019, 7:05 PM IST

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کردی بیان کے مطابق لارا کو دوپہر 12 بجے چھٹی دی گئی۔

ساتھ ہی یہ بھی بتایا گیا کہ لارا کی صحت ابھی ٹھیک ہے۔

ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے ایک اسپورٹس چینل میں بطور تجزیہ کار کا کردار ادا کر رہے ہیں اور اسی سلسلے میں وہ بھارت میں موجود ہیں۔

ہسپتال ترجمان کے مطابق ویسٹ انڈیز کے اس 50 سالہ ترینیڈاڈ کے رہنے والے لارا کی ا ینجیوگرافی کی گئی ہے اور ان کی صحت میں سدھار آیا ہے۔

اس معاملے میں لارا نے کہا کہ میں تمام چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری صحت کے لیے دعائیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں ہسپتال کے بستر پر مزے سے انگلینڈ اور آسٹریلیا کا میچ دیکھ رہا تھا۔

واضح رہے کہ لارا نے 2007 عالمی کپ میں ویسٹ انڈیز کے پہلے ہی راؤنڈ میں باہر ہونے کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details