اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وراٹ کے بارے میں بریڈ ہوگ نے کیا کہا؟ - بہترین بلے باز

آسٹریلیا کے سابق اسپنر بریڈ ہوگ کا خیال ہے کہ ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی ایک بڑے ہدف کے کامیاب تعاقب کے سلسلے میں ٹیم کے اوپنر روہت شرما سے بہتر ہیں۔

وراٹ کوہلی ہدف کے کامیاب تعاقب کے سلسلے میں روہت شرما سے بہتر
وراٹ کوہلی ہدف کے کامیاب تعاقب کے سلسلے میں روہت شرما سے بہتر

By

Published : Jun 4, 2020, 8:03 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور روہت شرما اس وقت بھارت کے بہترین بلے باز ہیں۔ ان دونوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں میچ وننگ اننگز کھیلی ہیں۔ وراٹ اس وقت ون ڈے میں نمبر ون بیٹسمین ہیں اور روہت دوسرے نمبر پر ہیں۔ حال ہی میں سابق آسٹریلیائی اسپنر بریڈ ہوگ نے ​​انکشاف کیا تھا کہ کوہلی اور روہت وہائٹ بال کے بہترین کرکٹر ہیں۔

وراٹ کوہلی ہدف کے کامیاب تعاقب کے سلسلے میں روہت شرما سے بہتر

موجودہ وقت میں کورونا وائرس کی وجہ سے تمام کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی یا منسوخ کر دیے گئے ہیں۔ کرکٹر لاک ڈاؤن میں کنبے کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مداحوں سے جڑے رہنے کے لئے لوگ سوشل میڈیا کا سہارا لے رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے بعد سے بریڈ ہوگ سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں اور مختلف امور پر اپنی رائے دے چکے ہیں۔ ہوگ نے اپنے سرکاری یوٹیوب چینل پر کچھ مداحوں کے سوالوں کا جواب دیا۔ ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ محدود اوورز میں وراٹ اور روہت میں سے بہتر کون ہے ، اس پر انہوں نے کہا کہ وراٹ بڑے ہدف کا پیچھا کرنے میں بہت بہتر ہیں۔ جب ہندوستان ہدف کا پیچھا کرتا ہے تو وہ اپنی ذمہ داری ادا کرتے ہیں اور ٹیم کو فتح کی طرف لے جاتے ہیں۔

وراٹ کوہلی ہدف کے کامیاب تعاقب کے سلسلے میں روہت شرما سے بہتر

ہوگ نے ​​کہا کہ لیکن میں یہ مانتا ہوں کہ آپ وراٹ اور روہت کا موازنہ نہیں کرسکتے کیونکہ ان کی ٹیم میں کردار اور ذمہ داریاں مختلف ہیں۔ نئی گیند کے ساتھ محدود فیلڈنگ میں روہت کا کردار جارحانہ انداز میں کھیلنا ہے جبکہ وراٹ کا کردار ٹیم کی اننگز آخر تک برقرار رکھنا ہے۔ہندوستانی کرکٹ میں 'ہٹ مین' کے نام سے مشہور روہت شرما نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں شاندار بیٹنگ کی۔ اپنی جارحیت کے لئے مشہور روہت نے انگلینڈ اور ویلز میں ورلڈ کپ میں 9 میچوں میں 648 رنز بنائے۔ وہ ورلڈ کپ میں پانچ سنچریاں بنانے والے کرکٹ کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

دوسری جانب ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے۔ ہندوستانی کپتان کی تینوں فارمیٹس میں اوسط 50 سے زیادہ ہے۔ ہوگ کا ماننا ہے کہ کوہلی مستقل مزاجی کی وجہ سے روہت سے آگے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاہم ، ان دونوں کے مابین موازنہ کرنا بہت مشکل ہے۔

وراٹ کوہلی ہدف کے کامیاب تعاقب کے سلسلے میں روہت شرما سے بہتر

کیونکہ دونوں ہندوستان کے بہترین بلے باز ہیں۔ کوہلی مستقل مزاجی کی وجہ سے روہت سے آگے ہیں۔فیلڈ پابندیوں کے دوران نئی گیند سے روہت کا کردار جارحانہ ہے جبکہ کوہلی کا کردار اننگز کو آگے بڑھانا اور میچ کو اختتام تک لے جانا ہے۔دونوں ایک دوسرے کی تکمیل کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس جوڑی کو اپنی اپنی ٹیموں کے ساتھ آئی پی ایل میں میدان میں اترنا تھا ، لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے کھیل کی تمام سرگرمیاں ملتوی کردی گئیں۔ آئی پی ایل 2020 کو بھی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ۔ جہاں روہت شرما آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے کپتان ہیں ، وراٹ کوہلی کے پاس رائل چیلنجرس بنگلور کی کمان ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details