اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بریڈ ہیڈن سنرائیزرز حیدرآباد کے اسسٹنٹ کوچ - انڈین پریمیئر لیگ

انڈین پریمیئر لیگ فرنچائزی ٹیم سنرائزرز حیدرآباد نے آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بلے باز بریڈ ہیڈن کو ٹیم کا نیا اسسٹنٹ کوچ بنانے کا اعلان کیا۔

بریڈ ہیڈن

By

Published : Aug 20, 2019, 12:09 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 2:33 PM IST

دو مرتبہ کی آئی پی ایل چیمپیئن سنرائیزرز حیدرآباد نے آسٹریلیا کے سابق وکٹ کیپر بریڈ ہیڈن کو ٹیم کا نیا اسسٹنٹ کوچ بنانے کا اعلان کیا ہے۔

بریڈ ہیڈن، سائمن ہیلموٹ کی جگہ لیں گے اور ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹریور بیلس کے ساتھ کام کریں گے۔

ٹریور کو حال ہی میں ٹام موڈی کی جگہ ٹیم کا کوچ بنایا گیا ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

سنرائزرز حیدرآباد کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا کہ 'ہم ہیڈن کو سنرائزرز حیدرآباد کا اسسٹنٹ کوچ بننے پر ہیڈن کا کا استقبال کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بریڈ ہیڈن سنہ 2015 آئی سی سی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کا حصہ تھے اور انہوں نے سنہ 2017 میں آسٹریلیا ٹیم کے فیلڈنگ کوچ کے طور پر بھی کام کیا ہے۔

بریڈ ہیڈن نے سنہ 2001 میں یک روزہ جبکہ سنہ 2008 میں ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا تھا اور قومی ٹیم کی جانب سے 66 ٹیسٹ اور 126 یک روزہ میچ کھیلے ہیں جس میں انہوں نے بالترتیب 3266 رنز اور 3122 رنز بنائے ہیں۔

ہیڈن بطور وکٹ کیپر کھیلتے تھے اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 262 کیچز لیے ہیں جبکہ 8 اسٹمپنگ کی اس کے علاوہ یک روزہ میچوں میں 170 کیچز اور 11 اسٹمپنگ کیے ہیں۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 2:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details