آئی پی ایل کی ٹائٹل اسپانسرشپ سے ویوو نے اپنا نام واپس لے لیا ہے۔
خیال رہے کہ سنہ 2017 میں ویوو انڈیا اور بی سی سی آئی کے درمیان آئی پی ایل کی پانچ سالہ اسپانسرشپ ٹائٹل کے لیے معاہدہ طئے پایا تھا اور اس معاہدے کی رقم 2 ہزار 199 کروڑ روپئے تھی جس کے حساب سے ویوو انڈیا ہر سال 440 کروڑ روپئے ادا کرتا تھا۔
ذرائع کے مطابق ویوو انڈیا اور بی سی سی آئی نے فی الحال آئی پی ایل کے 13ویں سیزن کے لیے اپنے راستے الگ کرلیے ہیں اور اگلے سیزن میں اس معاہدے کو پورا کرنے کے لیے دونوں کے پھر سے ایک ساتھ ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ چین-بھارت سرحد پر کشیدگی کے سبب آئی پی ایل میں چینی کمپنی کی اسپانسرشپ کی وجہ سے ملک کی عوام آئی پی ایل کو بین کرنے کا مطالبہ کررہی تھی لیکن اس سے پہلے ہی چینی کمپنی نے خود ہی اسپانسرشپ سے ہٹ گئی۔
حالانکہ ویوو انڈیا کے اس قدم سے بی سی سی آئی کے قدم لڑکھڑا گئے ہیں کیونکہ ویوو کے اس ڈیل سے پیچھے ہٹ جانے کی وجہ سے اب بی سی سی آئی کو ایک مہینے سے بھی کم وقت میں ایک نیا اسپانسر ڈھونڈنا ہوگا۔