اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بم کی افواہ سے میچ تاخیر کا شکار؟ - میچ

کینیڈا میں جاری گلوبل کرکٹ لیگ کا ایک میچ بم کی افواہ کی  وجہ سے  تاخیر سے شروع ہونے کا پردہ فاش ہوا ہے۔ پولیس انتظامیہ نے کھوجی کتوں کی مدد سے پورے اسٹیڈیم کی تلاشی لی اور اس کے بعد کھلاڑیوں اور شیدائیوں کوداخلے کی اجازت دی۔

بم کی افواہ سے میچ تاخیر کا شکار؟

By

Published : Jul 29, 2019, 2:47 PM IST

کینیڈا کے مونٹریال میں کھیلے گیے 2019 گلوبل ٹی ۔20 میچ میں مونٹریال ٹائیگرز اور ونیپیگ ہاکس کے درمیان میچ 90 منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔کینیڈا کرکٹ انتظامیہ نے اس سلسلے میں واضح وجہ نہیں بتائی ہے ۔

پولیس انتظامیہ نے کھوجی کتوں کی مدد سے پورے اسٹیڈیم کی تلاشی لی اور اس کے بعد کھلاڑیوں اور شیدائیوں کوداخلے کی اجازت دی۔

مگر سوشل میڈیا پر شیئر کی جانےو الی تصویر میں گراؤنڈ کے باہر شیدائی قطار میں کھڑے ہو ئے ہیں۔ پولیس انہیں اندر جانے سے روکا ہواتھا ۔

موصولہ اطلاع کے مطابق معمول کی چیکنگ کے دوران گراؤنڈ میں کوئی مشکوک سامان دکھائی دیا جس کی مکمل جانچ کرنے کے ساتھ پورے سٹیڈیم کا ایک بار پھر جائزہ لیا گیا۔

پولیس انتظامیہ نے کھوجی کتوں کی مدد سے اسٹیڈیم تلاشی لی ۔ اس کے بعد پولیس نے آل کلئیر کا سگنل دیا ۔اس کے بعد کھلاڑیوں اور شیدائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت ملی۔

میچ کے دوران کمنینٹر نےاتناہی بتایا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنیاد پر میچ دیر سے شروع ہوا۔یہ میچ 12۔12 اووروں کا کھیلا گیا۔

واضح رہے کہ کینیڈ میں ان دنوں گلوبل ٹی۔20 لیگ چل رہا ہے جہاں دنےائے کرکٹ کے کئی معروف کرکٹرمختلف ٹیموں کی نمایندگی کر رہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details