آل راؤنڈر بین اسٹوکس نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز چھوڑنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سیریز چھوڑنا ان کےلئے اس لئے ضروری تھا کہ ان کے والد کی حالت بالکل ٹھیک نہیں تھی۔
اسٹوکس نے پاکستان کے خلاف سیریز کیوں درمیان میں ہی چھوڑی تھی؟
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر کھلاڑی بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سیریز کبھی نہیں چھوڑتا لیکن والد کی طبیعت زیادہ خراب تھی جس کی وجہ سے سیریز چھوڑ کر نیوزی لینڈ آنا پڑا۔
stokes
اسٹوکس نے بتایا کہ جب انہیں والد کی طبیعت کا پتہ لگا تو دل اور دماغ دونوں کھیل کی طرف نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ میرا انگلینڈ میں رکنا ممکن نہیں تھا اور میں فوراً انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو صورتحال بتائی اور چھٹی کی درخواست کی جو مل گئی۔
واضح رہے کہ بین اسٹوکس کے والد جیرارڈ اسٹوکس برین کینسر میں مبتلا ہیں، وہ نیوزی لینڈ کے سابق رگبی کھلاڑی ہیں۔ بین اسٹوکس نیوزی لینڈ میں آئسولیشن کے بعد فیملی کو جوائن کریں گے۔