پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بتایا کہ 'پی سی بی کا میڈیکل پینل ان تینوں کے ساتھ رابطے میں ہے اور انہیں آئسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ عماد وسیم اور عثمان شنواری کا بھی راولپنڈی میں کورونا کی جانچ کی گئی ہے، ان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ وہ 24 جون کو لاہور جائیں گے'۔
پاکستان کو انگلینڈ کے چیلینجنگ دورے سے قبل ایک بڑا دھچکا لگا ہے۔
اس کے تین کھلاڑی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔