بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے انگلینڈ کے ساتھ ٹیسٹ سیریز سے قبل بھارتی کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ چنئی میں ٹیم ہوٹل میں داخل ہونے سے قبل کورونا ٹیسٹ کروائیں۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز پانچ فروری سے چنئی میں شروع ہو رہی ہے۔
اس کے مد نظر ٹیم کے ڈاکٹر ابھیجیت سالوی نے ٹیسٹ کروانے کی ہدایت دیتے ہوئے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ انھیں نیگیٹیو رپورٹ کے ساتھ نئے بایو محفوظ ماحول (بایو ببل) میں داخل ہونا چاہیے۔ کھلاڑیوں کو کورونا ٹیسٹ سے متعلق رسمی کاروائی کو پورا کرنے کے لیے 27 جنوری کی صبح تک کا وقت دیا گیا ہے۔