اردو

urdu

ETV Bharat / sports

یہ جیت بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں ناقابل فراموش: سورو گنگولی - کھیل نیوز

بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے والی بھارتی کرکٹ ٹیم کی خوب تعریف کی۔ سورو گنگولی نے آسٹریلیا کی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز جیتنے والی ٹیم کی کامیابی کو ناقابل فراموش تاریخ قرار دیا ہے۔

bcci president sourav ganguly praises indian cricket team for winning test series
یہ جیت بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں ناقابل فراموش: سورو گنگولی

By

Published : Jan 19, 2021, 7:29 PM IST

Updated : Jan 19, 2021, 7:55 PM IST

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آسٹریلیا کی سرزمین آسڑیلیا کو شکست دے کر ٹیسٹ سیریز جیتنا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسی تاریخی کامیابی ہے، جسے کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں یہ ٹیسٹ سیریز امر رہے گی۔

بھارت کی تاریخی فتح

بی سی سی آئی کے صدر کا کہنا تھا کہ وراٹ کوہلی کی غیرموجودگی میں اجنکیا رہانے نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

انہوں نے غیر معمولی انداز میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ رشبھ بنت اور حیدرآباد کے نوجوان فاسٹ بالر محمد سراج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں مستقبل کے ہیرو ہیں۔

انہوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سورو گنگولی نے کہا کہ دل تو کر رہا ہے کہ کھلاڑیوں سے ملاقات کرنے کے آسڑیلیا پہنچ جاؤں، لیکن کیا کروں ڈاکٹر اس کی اجازت نہیں دیتے۔

بھارت کی تاریخی فتح

مزید پڑھیں:

بارڈر۔گاوسکر ٹرافی: بھارت کی تاریخی فتح

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو 1-2 سے شکست دے کر تاریخی ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔

Last Updated : Jan 19, 2021, 7:55 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details