اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بی سی سی آئی اور بی سی اے کے درمیان اہم اجلاس - T20 Cricket Tournament

بی سی سی آئی کی لیگل ٹیم نے پٹنہ میں بی سی اے کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ بی سی سی آئی کی جانب سے عہدیداروں سے فرداً فرداً ملاقات کرکے پورے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بی سی سی آئی اور بی سی اے کے درمیان اہم اجلاس
بی سی سی آئی اور بی سی اے کے درمیان اہم اجلاس

By

Published : Dec 31, 2020, 11:51 AM IST

بی سی سی آئی کی لیگل ٹیم نے پٹنہ میں بی سی اے کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ بی سی سی آئی کی جانب سے عہدیداروں سے فرداً فرداً ملاقات کرکے پورے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

بی سی سی آئی اور بی سی اے کے درمیان اہم اجلاس

بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کے اندرونی معاملے کی تحقیقات کے لئے بی سی سی آئی کی قانونی ٹیم پٹنہ پہنچ گئی ہے۔ بی سی سی آئی کی کرکٹ ٹیم بی سی اے کے ساتھ پٹنہ کے ہوٹل موریہ میں ملاقات کر رہی ہے۔

بی سی سی آئی اور بی سی اے کے درمیان اہم اجلاس

بتایا جارہا ہے کہ بی سی سی آئی کی ٹیم کا اجلاس بی سی اے کے ساتھ کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے نائب صدر نریش اوجھا کی سربراہی میں منعقد کیا جارہا ہے، جس کے لیے بی سی سی آئی کی قانونی ٹیم پٹنہ میں قیام کیے ہوئے ہے۔ تحقیقات کے ضمن میں بی سی سی آئی کی قانونی ٹیم بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں سے ملاقات کر رہی ہے اور بی سی اے میں پورے معاملے کے متعلق معلومات حاصل کررہی ہے۔

بی سی سی آئی اور بی سی اے کے درمیان اہم اجلاس

ذرائع سے موصولہ معلومات کے مطابق، بی سی سی آئی کی ٹیم بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کی کمیٹی آف مینجمنٹ کے تمام عہدیداروں کے ساتھ مل کر ان سے پورے معاملے کے بارے میں معلومات لے رہی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ بی سی سی آئی کی قانونی ٹیم اس سارے معاملے کو سمجھنے کے بعد کیا اقدام کرتی ہے۔

واضح رہے کہ 10 جنوری سے شروع ہونے والے سید مشتاق علی ٹی۔20 کرکٹ ٹورنامینٹ کے لیے بہار کرکٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ٹورنامینٹ کھیلنے کے لیے دو الگ الگ ٹیموں کا انتخاب کیا ہے۔ لہٰذا مجبور ہوکر بی سی سی آئی کی لیگل ٹیم معاملہ کی چھان بین کے لیے بہار کے دارالحکومت پٹنہ پہونچ چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details