اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بی سی سی آئی سے سری سنت کو راحت - انڈین پریمیئر لیگ

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے تیز گیند بازی ایس سری سنت پرعائد تاحیات کرکٹ کھیلنے پر پابندی کی سزا کا خاتمہ کر کے اسے سات برس کر دیا ہے۔

ایس سری سنت

By

Published : Aug 20, 2019, 6:47 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 4:39 PM IST

انڈین پریمیئر لیگ میں اسپاٹ فکسنگ معاملے میں تاحیات کرکٹ کھیلنے کی پابندی کا سامنا کر رہے بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز ایس سری سنت کو آج بی سی سی آئی نے بڑی راحت دیتے ہوئے تاحیات پابندی کو کم کرکے سات برس کردی ہے۔

بشکریہ ٹویٹر

سری سنت پر 13 ستمبر سنہ 2013 میں اسپاٹ فکسنگ معاملے میں تاحیات کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی تھی لیکن اب ان کی سزا کی میعاد کم کرکے سات برس کردی گئی ہے اور 13 ستمبر سنہ 2020 کو یہ سزا ختم ہوگی اور سری سنت کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

سری سنت پر 13 ستمبر سنہ 2013 میں تاحیات پابندی عائد کی گئی تھی، اس بنا پر ان کی سات برس پابندی کی سزا سنہ 2013 سے ہی دیکھی جائے گی جو آئندہ برس ستمبر ماہ میں مکمل ہو جائے گیْ

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں برس مارچ مہینے میں سپریم کورٹ نے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ معاملے سری سنت پر عائد تاحیات پابندی کو ختم کرکے بی سی سی آئی لوک پال کو ہدایت دی تھی کہ تین مہینے کے اندر سری سنت کے تعلق سے سزا متعین کرے۔

کورٹ نے بی سی سی آئی سے کہا تھا کہ سری سنت کو اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع دیا جائے۔

اس سے قبل سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات پابندی کے خاتمے کے بعد سری سنت نے کہا تھا کہ 'جب آشیش نہرا 38 برس کی عمر تک کرکٹ کھیل سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں کھیل سکتا جبکہ میں ابھی 36 برس کا ہی ہوں اور میں اب بھی کرکٹ پریکٹس کرتا ہوں۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 4:39 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details