بھارتی کرکٹ بورڈ نے جعلی دستاویزات پیش کرنے کے الزام میں اتراکھنڈ کے اندار۔23 کرکٹڑ چیتن راٹوری کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں دوسال کے لیے گھریلوکرکٹ مقابلے سے معطل کردیا ہے۔
بی سی سی آئی ذرائع کے مطابق اتراکھنڈ کے کرکٹرچیتن راٹوری نے ریاستی کرکٹ ایسوسی ایشن کو جعلی دستاویزات پیش کیے تھے۔ ان کے خلاف جعلی دستاویزات پیش کرنے کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔
انہوں نے کہاکہ شکایت موصول ہونے کے بعد بی سی سی آ ئی کی ایک کمیٹی نے پورے کیس کی تفتیش کی۔ کمیٹی نے تفتیش کے دوران چیتن راٹوری کو جعلی دستاویزات پیش کرنے کا قصوروار پایا۔