بھارت نے آسٹریلیا کو برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں تین وکٹ سے شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی، جس کے بعد بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ٹیم انڈیا کو پانچ کروڑ روپئے بونس دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی کرکٹ کے لیے یہ خاص لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم نے بہترین صلاحیت کے ساتھ جیتنے کا زبردست جذبہ دکھایا۔
بھارت نے گابا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلیائی ٹیم کے 328 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 7 وکٹیں گنوا کر 329 رنز بنا کر یہ میچ جیت لیا۔
بھارت کی گابا اسٹیڈیم میں سات ٹیسٹ میچوں میں یہ پہلی جیت ہے۔ بھارت نے اس میدان پر اپنے گزشتہ 6 ٹیسٹ میچوں میں پانچ ہارے تھے اور ایک ڈرا کھیلا تھا۔