مینک اگروال کی ریکارڈ ساز ڈبل سنچری اور نیچلے آرڈر میں اجنکیارہانے اور رابندرجڈیجہ کی نصف سنچریوں کی بد ولت بھارت نے اپنی پہلی اننگز چھ وکٹوں کے نقصان پر493رنوں پر ڈکلئیر کردی۔ جواب میں بنگلہ دیش کی دوسری بری طرح لڑکھڑا گئی۔
اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میچ کے تیسرے دن بھارت کے چھ وکٹوں کے نقصان پر493رنوں کے جواب میں دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کی اننگز پوری طرح لڑکھڑا گئی۔کھانے کے وقفے تک بنگلہ دیش نے چار وکٹوں کے نقصان پر 60رن بنا لیے ہیں۔
دوسری اننگز میں بنگلہ دیش کو دس رنوں کے مجموعی اسکور پر شادمان الاسلام(چھ رن)کے طور پر پہلا جھٹکا لگا۔ایشانت شرمانے انہیں کلین بولڈ کیا۔
اس کے بعد بنگلہ دیش کو 16 رنوں کے مجموعی اسکور پر امرالقیس چھ رن بناکر امیش یادو کے شکار بنے۔