اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بنگلہ دیش ٹیم کو اضافی سکیورٹی - سری لنکا

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ نے ان کی ٹیم کو اضافی سیکورٹی فراہم کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم

By

Published : Jul 8, 2019, 7:54 PM IST

بنگلہ دیش ٹیم رواں ماہ کے آخر میں سری لنکا کا دورہ کرے گی جس میں وہ تین یک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

اپریل میں سری لنکا میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو سری لنکا کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن سری لنکا کرکٹ بورڈ کے سیکورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کے بعد اب بنگلہ دیش ٹیم 23 جولائی کو سری لنکا روانہ ہوگی۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نظام الدین چودھری کہا کہ ہم نے اپنے اہلکاروں کو سیکورٹی کا جائزہ لینے کے لیے سری لنکا روانہ کیا تھا اور اطمینان بخش سیکورٹی انتظامات ہونے کے بعد ہماری ٹیم اب سری لنکا دورہ کرے گی۔

واضح رہے کہ 23 جولائی کو بنگلہ دیش ٹیم سری لنکا روانہ ہوگی اور تین یک روزی میچوں کی سیریز کھیلے گی جو بالترتیب 26، 28 اور 31 جولائی کو ہوگا اور تمام میچز آر پریم داسا اسٹیڈیم انٹرنیشنل میں کھیلے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details