اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بنگلہ دیش کے سلامی بلے باز سیف حسن کورونا متاثر

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے سلامی بلے باز سیف حسن اور ٹیم کے اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ نک لی کورونا وائرس سے متاثرہ پائے گئے ہیں۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے یہ معلومات دی۔

covid 19
covid 19

By

Published : Sep 8, 2020, 10:40 PM IST

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے دورے سے قبل 24 کھلاڑیوں اور سات عملے سمیت 24 ارکان کا ٹیسٹ کیا تھا۔

نک لی کا گزشتہ اگست کو دبئی میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن 10 دن آئسولیشن میں رہنے کے بعد ان کا نتیجہ 23 اگست کو منفی آیا۔ جب وہ ڈھاکہ آئے تو وہ 14 دن تک قرنطین میں رہے تھے۔

بی سی بی اسپورٹس فزیشن ڈاکٹر دیباشیس چودھری نے کہا کہ ہمارے مشیر نک لی کے کورونا کے معاملہ میں اس بات کی جانچ کر رہے ہیں کہ آیا کورونا کا کسی نئے طریقے سے انفکشن ہوا ہے یا پہلے کا ہی انفکشن تھا۔

چیف سلیکٹر منہاج العابدین کے مطابق سری لنکا کے دورے کے پیش نظر قواعد کے مطابق 37 ارکان کی جانچ کی گئی۔ قبل ازیں بی سی بی نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ذاتی تربیت کی اجازت دی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details