اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا' - بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کو مکمل تحفظ

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو سخت سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بنگلہ دیش کو 3 ٹی 20 ، ایک ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ پاکستان میں کھیلنا ہے۔

pcb & bcb
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ

By

Published : Jan 22, 2020, 8:37 AM IST

Updated : Feb 17, 2020, 11:03 PM IST

کراچی: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو دورہ پاکستان کے دوران سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے گی جو جمعہ سے لاہور میں شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے آئے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ٹیم کے پاکستان پہنچنے سے قبل بنگلہ دیش نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کے اہلکار بدھ کے روز لاہور پہنچیں گے۔

اس نیشنل سیکیورٹی ٹیم کے ساتھ انٹلیجنس ڈیپارٹمنٹ کے کم سے کم پانچ ماہرین بھی ہوں گے جن کی سربراہی ان کی سیکیورٹی فورسز کے محکمہ انٹلیجنس کے ڈائریکٹر کریں گے۔

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان

ایک معتبر ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی اور حکومت کی طرف سے بار بار یقین دہانیوں کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم کو دن رات قومی سطح پر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

تاہم بی سی بی (بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ) نے اپنا سیکیورٹی وفد لانے پر اصرار کیا۔ بی سی بی کے صدر نجم الحسن نے ڈھاکہ میں ٹیم کے تربیتی کیمپ کا بھی دورہ کیا اور کھلاڑیوں کو اپنی کرکٹ اور میچوں پر توجہ دینے کی تجویز کے ساتھ ساتھ کہا کہ دونوں ممالک کا بورڈ اس کی دیکھ بھال کرے گا۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 11:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details